• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: عشرت معین سیما

صفحات: 128،قیمت: 400 روپے

ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز،کراچی۔

عشرت معین سیما مشرق سے دُور مغرب میں آباد ہیں،تاہم مشرق اُن کے وجود اور شعور میں پوری طرح موجود ہے۔ وہ اپنے سچّے جذبات خُوب صُورتی سے بیان کرنے کی قدرت رکھتی ہیں۔ احساس کو الفاظ کا پیکر عطا کرنے کا فن اُنہیں خُوب ہی آتا ہے۔ ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے اُن کی شاعرانہ صلاحیتوں کے بارے میں کچھ یوں اظہارِ خیال کیا ہے،’’اُن کا شعری مجموعہ ’’آئینہ مشکل میں ہے‘‘ایک خوش گوار احساس کی حامل دستاویز ہے۔

نئی آوازوں میں عشرت معین سیماؔ کا شعری آہنگ اگر ہلچل پیدا نہ کر سکے، تو بھی اس کی نکھری ہوئی شائستہ آواز اس طائفے میں شمولیت کا جواز بن سکتی ہے۔ ‘‘اُن کے چند ایک اشعار پر نظر ڈالتے ہیں؎’’سجائیں گے دھنک رنگوں سے ہم کچّے مکانوں کو …کبھی برسات ہو گی، توکوئی چھتری بنائیں گے‘‘؎’’اگر روؤں تو میری آنکھ اکثر نم نہیں ہوتی …اگر ہنسنے لگوں ،پھر بھی اُداسی کم نہیں ہوتی‘‘۔

تازہ ترین