حکومتِ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ پر جتنا کام ہونے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں میں رکاوٹیں آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایکنک نے منصوبوں کی اجازت دی ہے، جلد ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام ہو گا۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین سے منگوائی گئی گندم کا ریٹ 21 سو تک جا رہا ہے، ماضی میں اگر کوئی اصولوں پر کھڑا رہا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول صاحب کے انٹرویو کو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہئیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ بھی یہی تھا۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔
مرتضیٰ وہای نے یہ بھی کہا ہےکہ ہم تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ثبوت تو دیں، نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں۔