• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں دو روز کے دوران 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جمعہ کو فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوگیا، گذشتہ روز 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1200 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 451 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 40 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 958 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین