پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 339 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 731 پر بند ہوا۔ کاورباری دن میں 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 390 کمپنیوں کے 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج سینتالیس ارب روپے کم ہوکر کاروبار کے اختتام پر سات ہزار پانچ سو چھتیس ارب روپے ہے۔