• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس کے 8 نئے مریضوں کی تشخیص، ایک کا انتقال

بلوچستان میں گزشتہ 24  گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 207 ٹیسٹ کئے گئے اور 8 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے  مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار41 ہوگئی۔ جبکہ مزید 20 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اس طرح مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار 680 ہوگئی۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 208 ہے۔ 



محکمہ صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض کا انتقال ہوا۔ اس طرح صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 153 ہوگئی۔

تازہ ترین