• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے مکانوں کیلئے 3 سے 5 فیصد کی شرح پر مالی اعانات ملے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اسٹیٹ بینک کاروباری برادری کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور ایسے شعبوں جن پر پہلے توجہ نہیں دی گئی جیسے ایس ایم ایز اور خواتین انٹر پرینیور کی خدمت کے لئے پرعزم ہے‘مارک اپ سبسڈی اسکیم کے تحت، چھوٹے مکانوں کو 3سے 5فیصد تک مالی اعانت فراہم کی جائے گی‘شرح سود میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ایکسچینج ریٹ اب دو طرفہ ترتیب سے چل رہا ہے۔اسٹیٹ بینک الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ای سی آئی بی) سے متعلق لاہور چیمبر کے مطالبات پر غور کر رہا ہے اور اس پر پالیسی کا اعلان آنے والے چند دنوں میں کیا جائے گا ۔ یہ باتیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کہیں۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کررہا ہے اور ایسا نظام لا رہا ہے جہاں سیکنڈوں میں ادائیگی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ایکسچینج ریٹ اب دو طرفہ ترتیب سے چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ای سی آئی بی) سے متعلق لاہور چیمبر کے مطالبات پر مناسب غور کر رہا ہے۔

تازہ ترین