• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے قتل کا مقدمہ، ملزم کی عبوری ضمانت ‘ 11نومبر کو سماعت ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ جائیداد کا حصہ مانگنے پر دو بچوں کی ماں و یتیم اور بیوہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی اشتہاری ملزم کی عبوری ضمانت پر 11 نومبر کو سماعت کریں گے۔ بااثر ملزمان نے پولیس کے ساتھ ملکر مقدمہ کی نامزد خواتین کو بے قصور کرالیا جبکہ مبینہ طور پر پوسٹ مارٹم کرنیوالی ڈاکٹر نے بھی اپنا بیان بدل لیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ خاتون کی نعش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں لیکن ڈاکٹر نے طبعی موت لکھ دیا ہے۔ خاتون کو قتل کرکے نعش بھی ڈیرے پر پھینک دی گئی تھی لیکن پولیس اور دیگر حکام ملزمان کے ساتھ ساز باز کر چکے ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم دائم اقبال نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ تلمبہ ضلع خانیوال نے قتل کا مقدمہ درج کیا جس پر سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہوچکی ہے، ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اسکی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ 
تازہ ترین