• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محمود شام(1 نومبر 2020) اپنی خودی پہچان

محمود شام صاحب کا کالم آج کے حالات کے عین مطابق ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہئے کہ ملک میں مہنگائی پر خصوصی توجہ دیں اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کریں۔ (علی عمران، کراچی)

حسن نثار (06نومبر 2020) حکم اللہ کا، قانون قرآن کا، رستہ رسولؐ کا

حسن نثار صاحب نے اپنے کالم میں بالکل درست کہا ہے کہ اقتدر، اختیار، علم اور صلاحیت سب انسان کے پاس اللہ کی امانتیں ہیں جن کا استعمال امانت سمجھ کر کرنا ہی اللہ کو مطلوب ہے۔ کاش کہ آج بھی یہ لوگ اپنی بنیاد کی طرف لوٹ آئیں۔ (محمد یوسف۔ ملتان)

لطاف حسن قریشی(6نومبر2020) قابلِ رشک زندگی

جناب آپ نے کالم میں اپنے بھائی کی قابلِ رشک زندگی بہت اچھے سے بیان کی ہے جسے پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ تحریک پاکستان میں انہوں نے بہت اعلیٰ کردار ادا کیا۔ اللہ اُنہیں غریقِ رحمت کرے۔ (فخر حیدر۔ شیخوپورہ)

امرجلیل(3نومبر2020)میں میں کا موذی مرض

جناب امر جلیل کا کالم مزاح سے بھرپور ہے۔ کالم پڑھ کر واقعی یہ محسوس ہوا کہ میں کا موذی مرض بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ (اکرام حسین۔ نارنگ منڈی)

مظہر برلاس(3نومبر2020) بائیڈن کی جیت مگر......

آپ نے امریکی انتخابات کا بہت اچھا تجزیہ کیا ہے اور جو بائیڈن کی سیاسی جدوجہد کو بہت اچھا بیان کیا ہے۔ آپ کا کالم امریکی انتخابات کے حوالے سے بہت معلوماتی ہے۔ آپ نے بالکل درست فرمایا، آج جوبایئڈن جیت تو جائے گا مگر ٹرمپ نہیں مانےگا۔(عثمان مبشر)

ارشاد بھٹی (05 نومبر 2020) یہ تبدیلی سرکار ہے!

ارشاد بھٹی صاحب نے پاکستانی سیاست کا جس طرح سے نقشہ کھینچا ہے ،بالکل صحیح ہے۔ ہمارے ملک کا بیڑا خاندانی سیاست نے غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ اس کی وجہ سے قابل بندوں کو سیاست میں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ دوسری بات یہ کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست کسی غریب کا کام نہیں۔ ہمیں یہ ٹرینڈ ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ (محمد ارشاد الحق، چترال)

یاسرپیرزادہ(4نومبر2020) گاڑی ریورس کرنے کا صحیح طریقہ

یاسر پیرزادہ صاحب میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ زندگی میں ایسے لوگوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے جو بغیر کسی خوف کے آپ کو صحیح بات بتائیں نہ کہ آپ کے غلط عمل میں ہاں میں ہاں ملائیں۔ (عمیر جاوید۔ حافظ آباد)

اشتیاق بیگ (4نومبر2020) فرانس میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر

ہر مذہب کا احترام کرنا ہم پر فرض ہے مگر اِس طرح سے نبیٔ کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی مسلمان کے لئے قابلِ قبول نہیں ہے۔ فرانس اور دیگر جتنے ممالک گستاخیٔ رسولﷺ کرتے ہیں، اُن کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کر دینا چاہئے۔ (حیدر علی، سرگودھا)

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی(5نومبر2020) امریکی انتخابات اور پاکستان

ڈاکٹر رمیش کمار صاحب میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ امریکہ میں انتخابات کا پاکستان پر اثر ضرور ہوگا مگر پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفادات کے لئے ہونی چاہئے۔(سیف علی)

محمد مہدی (2نومبر 2020) انکل میرے بابا مر گئے ہیں!

محمّد مہدی صاحب نے اپنے کالم میں بالکل درست بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کیسا معاشرہ دے رہے ہیں؟ کوئی ادارہ اپنا کام، اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نہیں۔ عوام بےیارومددگار ہیں۔ اتنے مؤثر انداز میں یاد کروانے کا شکریہ۔ (امجدعلی، لاہور)

بلال الرشید (04 نومبر 2020) پٹھان کے سینے پر چڑھا ہوا بنیا

بلال الرشید صاحب! كیا خوب کالم لکھا ہے۔ مایوسی کے بادلوں میں گھری اُمت مسلمہ کیلئے ایک مثبت اور خوبصورت کالم کہ خاکستر میں ابھی چنگاری باقی ہے۔ (قاضی معراج)

تازہ ترین