• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے میاں کا کمر درد صرف احتساب کے وقت ہوتا ہے، شہباز گل


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چھوٹے میاں کا کمر درد صرف احتساب کے وقت ہوتا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت پر سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، خرابیِ صحت کا بہانہ کرکے میاں صاحب مفرور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی مریم اورنگزیب کے بیانات اسی طرز کے تھے، حکومت کو نواز شریف کی بیماری کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ آج بڑے میاں نہ صرف بھلے چنگے ہیں بلکہ ریاست کے خلاف زہر اُگلنے میں مصروف ہیں،کرپشن بچانے کے لیے ‎اپوزیشن کے پاؤں پڑتے وقت درد غائب ہوجاتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بیماریوں کو احتساب سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین