• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی کی نماز جنازہ ادا

شہید ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں اعلی پولیس اور رینجرز افسران سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض علی گزشتہ روز ڈاکووں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔


ایک باپ کے 3 بیٹے اور تینوں محکمہ پولیس سے منسلک ہوئے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل فیاض کے بھائی ممتاز شاہ کو بھی 1997میں گلبہار تھانے کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

بعدازاں شہید کوٹے میں 1999 میں فیاض علی پولیس میں بھرتی ہوا اور 2020 میں فیاض بھی پولیس مقابلے میں شہید ہوگیا۔

2009 میں ان کا تیسرا بھائی پرویز بھی پولیس میں بھرتی ہوا جو ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے، 2 بھائیوں نے پولیس کے محکمہ میں ہی جام شہادت نوش کیا۔

تازہ ترین