• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کی حقیقی علامت ہے، پاکستان

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کی حقیقی علامت ہے۔

کرتارپور راہداری کے تاریخی افتتاح کو ایک سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کرکے سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا تھا۔


ترجمان نے مزید کہا کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کرتارپور آئے تھے اور انہوں نے اس راہداری کو امید کی کرن قرار دیا تھا۔

دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کی حقیقی علامت ہے، جسے کورونا وائرس کے پیش نظر 16 مارچ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے 29 جون کو کورونا ایس او پیز کے تحت کرتارپور راہداری کو کھول دیا تھا لیکن بھارت کی جانب سے اسے اب تک نہیں کھولا جاسکا ہے۔

تازہ ترین