ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قدر میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 98 ہزار 251 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 195 ڈالر فی اونس ہے۔