• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 348 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے سے 40784 پر بند ہوا۔


حصص بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 9.52 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہو کر 7529 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین