کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بنگلے میں مبینہ ڈکیتی کے دوران ڈاکو نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
گلشن اقبال کے اے ایس پی معروف عثمان کے مطابق ڈکیتی کے وقت بنگلے میں تعمیراتی کام چل رہا تھا اور مزدور مصروف عمل تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکو کمرے میں لگے دروازے کا لاک توڑکر داخل ہوئے اور جاتے وقت ڈی وی آر بھی لے گئے۔
معروف عثمان کے مطابق پولیس کو گزشتہ روز واردات کے حوالے سے درخواست ملی تھی۔
اے ایس پی گلشن اقبال کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے لیے چوکیدار اور گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔