• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ برس پرانے اینڈرائڈ ورژن پر بہت سی بڑی سائٹس کھلنا بند ہوجائیں گی، رپورٹ

اگر آپ اینڈرائڈ کا پرانا ورژن استعمال کرتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ آپ نیو یارک ٹائمز اور وکی پیڈیا جیسی بڑی ویب سائٹس کھولنے سے محروم ہوسکتے ہیں۔

امریکا کی ایک کمپنی لیٹ اینکرپٹ نے بتایا کہ وہ اپنے سسٹم میں ایک تبدیلی کر رہی ہے جس کا نفاذ ستمبر 2021 تک ہوجائے گا جس کے بعد کئی بڑی ویب سائٹس ایسے اینڈرائڈ فون پر کھلنا بند ہوجائیں گی جو اینڈرائیڈ ورژن 7.1 یا اس سے پرانا استعمال کر رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کمپنی کے نئے روٹس سرٹیفکیٹس پر بھروسہ نہیں کریں گے۔


واضح رہے کہ روٹ سرٹیفکیٹس لیٹ اینکرپٹ جیسی اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سافٹ ویئر یا ویب سائٹ محفوظ ہیں۔

اسی حوالے سے کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 66 فیصد موبائل ڈیوائسز اینڈرائیڈ 7.1.1 سے زائد کے ورژنز استعمال کر رہے ہیں۔ 

تاہم اس کمپنی نے کہا کہ آئندہ برس ستمبر کے بعد اینڈرائڈ 7.1 یا پرانے ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹ یا ایپس کی سرٹیفکیشن سے متعلق ایرر (Error) موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔

تازہ ترین