• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے حسین آباد سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟


سوشل میڈیا پر فیڈرل بی ایریا کراچی میں دو اسپتالوں کے اطراف زیرآب سڑکوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، تاہم اس ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی کے علاقے حسین آباد میں ایک نجی اسپتال کے سامنے پانی بھرا ہوا نظر آرہا ہے، اس کی ویڈیو وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کردی۔

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے کوئی اُمید نہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی جلد از جلد اس پر کام شروع کریں۔


اس حوالے سے جیو نیوز اصل صورتحال سامنے لے آیا ہے، سڑک پر پانی جمع نہیں ہے، پانی پہلے ہی نکال دیا گیا تھا، تاہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین