• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا اقرباپروری کے ناقدین کو منہ توڑ جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے سلو بھائی یعنی سلمان خان ان شحصیات میں سے ہیں جو ’کرنٹ افیئرز‘ یعنی حالاتِ حاضرہ پر اپنا تبصرہ اپنے تک ہی رکھتے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں خاموشی میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔کافی عرصے سے بولی وڈ میں مبینہ ’اقربا پروری‘ کا جو جن بوتل سے باہر نکلا ہوا ہے۔

اس کا تماشہ سبھی دیکھ رہے تھے مگر ٹی وی ریالٹی شو بِگ باس 14 کی ’ویک اینڈ کا وار‘ قسط میں میزبان سلمان خان کو تو جیسے ان تمام لوگوں کو منہ توڑ جواب دینے کا موقع مل گیا جو کافی عرصے سے بولی وڈ میں مبینہ اقربا پروری کے نام کی گھنٹی بجا بجا کر لوگوں کو جگانے کی کوشش کر رہے تھے۔

شو میں شریک ایک کنٹیسٹنٹ راہل ویدیہ نے جب اس بارے میں اپنی رائے دینے کی کوشش کی تو سلمان نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی باپ اپنا کاروبار یا جائیداد اپنی اولاد کو دے کر جاتا ہے کسی پڑوسی کے بچے کو نہیں، تو اگر کوئی فلمسٹار اپنے بیٹے یا بیٹی کے لیے فلم بناتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہر ماں باپ اپنا تمام سرمایہ اور وراثت اپنی اولاد پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اور آخر میں چلتا وہی ہے جسے عوام پسند کرتی ہے۔

اس حوالے سے سلمان نے کئی مثالیں بھی دیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی دیں جو انڈسٹری کے باہر سے آئے تھے اور بہت کامیاب رہے۔

اب سلمان یہ سبق راہل ویدیہ کو پڑھا رہے تھے یا کسی اور کو اس بارے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

تازہ ترین