• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(گزشتہ سے پیوستہ)

پچھلے کالم میں آپ کی خدمت میں کتابِ عالمِ آخرت (مصنف ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العریفی، ترجمہ جناب قمر حسن) کی فہرستِ موضوعات کا کچھ حصّہ پیش کیا تھا، آج وہیں سے آگے چلتا ہوں:

238۔وہ لوگ جنہیں اُن کے اعمال نامے اُن کی پیٹھ کے پیچھے اُن کے بائیں ہاتھوں میں تھمائے جائیں گے 239۔پیشی اور حساب 240۔اللہ تعالیٰ کے حضور تمام مخلوقات کی پیشی 241۔پیشی اورحساب 242۔حساب 243۔وضاحت طلب مسئلہ 244۔ کیا تمام اہلِ ایمان سے حساب لیا جائے گا؟ 245۔حساب کے اصول و ضوابط 246۔مکمل عدل و انصاف 247۔جس نے بویا اُسی نے کاٹا 248۔اشکال 249۔اگر آدمی صرف اپنے اعمال کے متعلق جوابدہ ہے اور کسی کے اعمال کا ذمے دار نہیں تو پھر اِن آیات کا مطلب کیا ہے؟ 250۔ازالۂ اشکال 251۔آئینے میں منہ دیکھنا 252۔نیکیاں دونی چوگنی 253۔گواہوں کا بیان 254۔گواہوں میں یہ مخلوقات بھی شامل ہوں گی 255۔جب آدمی اپنے اعمال کا انکار کرے گا 256۔جواب طلب امور 257۔سب سے بڑا گناہ، شرک 258۔اعمالِ دنیا سے متعلق سوالات 259۔نعمتوں سے متعلق پوچھ تاچھ 260۔سماعت و بصارت اور عقل سے متعلق سوال 261۔سب سے پہلے کس اُمت کا حساب لیا جائے گا؟ 262۔سب سے پہلے کیا معاملہ نمٹایا جائے گا؟ 263۔حقوق کے حوالے سے پوچھ گچھ 264۔حقوق اللہ 265۔حقوق العباد 266۔جو آدمی لوگوں کو پیٹتا ہے 267۔مقروض 268۔جو آدمی لوگوں پر تہمت لگاتا ہے 269۔جو آدمی کمزوروں پر مسلّط ہوتا ہے 270۔وضاحت طلب مسئلہ 271۔قیامت کے روز آدمی سے قصاص کس طرح لیا جائے گا؟ 272۔جانوروں کے حقوق 273۔روزِ قیامت، سب سے بڑی عدالت کے گواہ 274۔ہمارے نبیﷺ اور آپ کی امت دوسری امتوں کی گواہی دیں گے 275۔ہمارے نبی حضرت محمدﷺ بھی گواہی دیں گے 276۔ہر رسول اپنی امت سےمتعلق گواہی دے گا 277۔نگران فرشتے 278۔اپنے متعلق انسان کی گواہی 279۔اعضائے انسانی کی گواہی 280۔درختوں اور پتھروں کی گواہی 281۔آوازِ دوست 282۔ترازو میزان 283۔ترازوئے قیامت کے شرعی دلائل 284۔ ترازو کی شکل و صورت 285۔نہایت نازک ترازو 286۔وضاحت طلب مسئلہ 287۔ترازو میں کیا شے تولی جائیگی؟ 288۔اعمال کا وزن 289۔اعمال نامے کا وزن 290۔اہم نکتہ 291۔کلمۂ لا الہ الا اللہ جنت میں داخلے کا باعث ہے 292۔بعض صورتوں میں خود صاحبِ اعمال کا بھی وزن کیا جائے گا 293۔اعمال کے وزن کے مطابق آدمی کا انجام 294۔وضاحت طلب مسئلہ 295۔جس کی نیکیوں اور برائیوں کے پلڑے برابر رہے، اُس کا انجام کیا ہوگا؟ 296۔کافروں کے اعمال 297۔کافروں کے اچھے اعمال سراب کی مانند 298۔تصویری نوٹ 299۔کافروں کے اچھے اعمال راکھ کی طرح 300۔وضاحت طلب مسئلہ 301۔اللہ تعالیٰ کافروں کے اچھے اعمال کیوں قبول نہیں کرتا؟ 302۔وضاحت طلب مسئلہ 303۔کیا کافروں سے حساب لیا جائے گا؟ 304۔اشکال 305۔رفع اشکال 306۔اتمامِ حجت اور اللہ تعالیٰ کی صفتِ عدل کا اظہار 307۔کافروں کی زجرو توبیخ کے لئے اُن کا حساب لیا جائے گا 308۔جس طرح کافروں پر یہ بات عائد ہوتی ہے کہ وہ شریعت کی اصولی باتوں کو تسلیم کریں، اُسی طرح وہ اِس کے بھی پابند ہیں کہ شریعت کی فروعی باتوں پر عمل پیرا ہوں 309۔خود کافروں میں بھی کفر اور گناہوں کی کمی بیشی کے لحاظ سے فرق ہے 310۔وضاحت طلب مسئلہ 311۔کافروں کے اعمال کیسے تولے جائیں گے جبکہ اعمالِ صالحہ تو اُن کے ہوں گے نہیں جو دوسرے پلڑے میں رکھے جائیں 312۔اشکال 313۔ ترازو میں جو شے سب سے بھاری پڑے گی 314۔حسنِ اخلاق 315۔ذِکر اللہ 316۔وقف فی سبیل اللہ 317۔وقف کی چند صورتیں یہ ہیں 318۔میزان 319۔حوضِ کوثر 320۔وضاحت طلب مسئلہ 321۔نبی کریمﷺ کا منبر، حوض پر 322۔یومِ آخرت کے مراحل میں حوض کا مرحلہ 323۔نہرِ کوثر اور حوض سے اُس کا تعلق 324۔حوض کے اوصاف 325۔وسیع و عریض حوض 326۔اہم نکتہ: مختلف شہروں کا ذکر 327۔حوض کی شکل 328۔حوض کے ابریق 329۔حوض کا سرچشمہ 330۔حوض کا پانی 331۔حوض میں سے ایک بار کا پینا پیاس بجھا ڈالے گا 332۔حوض کا پانی سب سے پہلے پینے والے افراد 333۔اہلِ یمن کو ترجیح 334۔انتباہ 335۔ہمارے نبی حضرت محمدﷺ کا حوض صرف امتِ محمدیہؐ کے لئے ہوگا 336۔ہمارا عقیدہ 337۔شفاعت کی سفارش 338۔شفاعت کی شرائط 339۔شفاعت کی اہمیت 340۔ہر نبی کی ایک دعائے مقبول ہے 341۔شفاعت کی اقسام 342۔شفاعتِ مقبول 343۔مسترد کردہ شفاعت 344۔شَفعا سفارش کنندگان 345۔انبیائے کرام علیھم السلام 346۔اوّلین شفاعت 347۔شفاعت کرنے سے انبیاء علیھم السلام کی معذرت 348۔دوسری شفاعت 349۔تیسری شفاعت 350۔چوتھی شفاعت 351۔وہ افراد جو شفاعت کی بدولت دوزخ سے نجات پائیں گے 352۔پانچویں شفاعت 353۔چھٹی شفاعت 354۔ساتویں شفاعت 355۔آٹھویں شفاعت 356۔نویں شفاعت 357۔فرشتے اور اہلِ ایمان افراد 358۔شہید 359۔صلحائے امت 360۔قرآن مجید بطور سفارش کنندہ 361۔مرنے والی ننھی اولاد 362۔اولاد کی دُعا 363۔روزہ

میں یہ فہرستِ موضوعات یہیں پرختم کرتا ہوں حالانکہ ابھی کم از کم 150اور موضوعات ہیں۔ قارئین جو مذہبی معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ یہ کتاب، خزینۂ معلومات ضرور خرید یں اور اپنے گھر میں رکھیں۔ شکریہ۔

تازہ ترین