• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی کے چرچوں کے بعد ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرتعیش شادی پر غیرمعمولی اخراجات ہوئے۔ ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے بارے میں 16 نومبر تک جواب دیا جائے۔

ایف بی آر کی جانب سے معروف کاروباری گھرانے سے اخراجات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تقریب پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے۔ شادی کی تقریب میں معروف گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت کئی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئی تھیں۔

تازہ ترین