• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے یونٹس اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر امیرالبحر کو بھارت کے ساتھ جنوب مشرقی سرحد پر واقع کریکس کے علاقے کے دفاع میں درپیش خطرات اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے حربی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

نیول چیف نے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

امیر البحر نے کریکس میں موجود پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور مشکل حالات اور دشوار گزار علاقوں میں رہتے ہوئے ملکی دفاع یقینی بنانے کے لئے ان کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے ملکی بحری حدود کو ناقابل تسخیربنانے کے لئے جذبے کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں اور آلات کے بھرپور استعمال کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

تازہ ترین