• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کے گوشواروں میں تضاد کا معاملہ نمٹا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے مالی گوشواروں میں تضاد کےمعاملے کی سماعت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر جسٹس الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے مالی گوشواروں میں تضاد کا معاملہ پولٹیکل فنانس ونگ کے ذریعے حل کر لیا ہے۔


معاملہ حل ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے مالی گوشواروں کا تضاد کیس نمٹا دیا۔

تازہ ترین