• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کیس، نجی کمپنی کے 3 اہلکاروں کو 10، 10سال قید و جرمانے کی سزا

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نجی کمپنی کے 3 اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر 10، 10سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

نجی کمپنی کے فراڈ کیس کی سماعت کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں جسٹس منور شاہوانی نے کی۔

تینوں ملزمان بابر تحسین، خالد اکرم اور جاوید اکرم کو 5 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

نجی کمپنی کے یہ تینوں اہلکار پہلے ہی سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں تھے، مذکورہ نجی کمپنی پر لوگوں سے فراڈ کے ذریعے رقوم اینٹھنے کا الزام ہے۔


کوئٹہ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کیس کی پیروی پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کی۔

تازہ ترین