• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا

پاکستان آرچری فیڈریشن(پی اے ایف) کے جنرل کونسل اجلاس میں سیکریٹری وصال محمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپک ہاؤس لاہور میں پاکستان آرچری فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس صدر سید عارف حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام الحاق یونٹس کے نمائندوں نے ایک مرتبہ پھر فیڈریشن کے صدر سید عارف حسن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


اجلاس میں پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر سیکریٹری جنرل وصال محمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نئے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی تک جوائنٹ سیکرٹری زینب شوکت کو اضافی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اجلاس میں برطرف کیے جانے والے سیکرٹری جنرل کی 4 فروری کو ہونے والے الیکشن میں سندھ کی جانب سے نامزدگی کی گئی تھی۔

جنرل کونسل اجلاس میں سندھ نے اپنی نامزدگی واپس لے لی۔

جنرل کونسل اجلاس میں سابق سیکرٹری جنرل وصال خان کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے آئین میں رد و بدل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

تازہ ترین