• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین اب بھی گھروں سے دفاتر کے کام کر رہے ہیں۔ عام آدمی ہو یا شوبز شخصیات ان دنوں عالمی وبا کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی ان دنوں گھر سے کام کرنے میں مصروف ہیں۔البتہ اگر انہیں کسی وجہ سے گھر کے باہر بھی نکلنا ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ فیس ماسک پہنے رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ممبئی میں اپنے گھر میں کئی پروجیکٹس کی شوٹنگ کرا رہی ہیں۔ انہیں متعدد بار گھر کی بالکنی پر کیمرے کے لئے پوزنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز بھی کرینہ کپور کو گھر کی بالکنی میں اپنے پروجیکٹ کی شوٹنگ کراتے دیکھا گیا۔ اس دوران وہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی تھیں۔

گزشتہ ماہ بھی کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کیساتھ اپنے ہی گھر میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کرائی تھی۔

بالی وڈ فلم لال سنگھ چڈھا میں اداکار عامر خان کے ساتھ شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی ہیں۔

تازہ ترین