• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ بھی کلیئر

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی تیسری اور آخری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورۂ نیوزی لینڈ کے 12 ویں روز ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ کی گئی۔

ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اسکواڈ کل آئسولیشن سے نکل کر کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ اور 4 روزہ میچز کھیلے گی۔


دوسری جانب نیوزی لینڈ کے 10 اور ویسٹ انڈیز کے مزید 9 کھلاڑی بھارتی لیگ کھیلنے کے بعد آکلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

بھارت سے آکلینڈ پہنچنے والے یہ کرکٹرز اب 14 روزہ آئسولیشن میں رہیں گے۔

تازہ ترین