• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا اور ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو سو روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 سو روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین