• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: سرمایہ کاروں کو 110 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 آج 632 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 564 پر بند ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔


شیئرز بازار میں آج 400 کمپنیوں کے 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے دوران پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوکر 7464 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین