• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال:۔ایک مریض ہے اور بستر پر ہے۔ اس کا پیمپر لگا ہوتا ہے۔ اسے باربار نجاست کی شکایت ہوجاتی ہے اور وہ اسے بالکل بھی روک نہیں سکتا تو یہ شخص نماز پڑھے گا یا نہیں ؟کیونکہ بار بار پیمپر بدلا نہیں جاسکتا اور اس کے ساتھ نماز معلوم نہیں، ہوگی یا نہیں ہوگی؟

جواب:۔ اگر پیمپر پر ہتھیلی کی مقدار سے زیادہ نجاست لگی ہوئی ہوتو اس کے ساتھ نماز نہ ہوگی، البتہ اگر گندگی کی شکایت اتنی زیادہ ہوکہ پیمپر بدلتے ہی وہ ناپاک ہوجاتا ہو یا باربارتبدیل کرنے میں بہت زیادہ مشقت ہوتو پھر اسی کے ساتھ نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین