• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شعبوں کی پیداوار میں مسلسل کمی کارجحان، بعض میں بہتری، سرکاری دستاویز

ملک میں اہم شعبوں میں پیداوار میں مسلسل کمی کارجحان ہے جبکہ بعض میں بہتری ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 5 اعشاریہ 74 فیصد گر گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح الیکٹرونکس کے شعبہ کی پیداوار میں 20 اعشاریہ 75 فیصد کمی ہوئی۔ 

دستاویز کے مطابق چمڑے کی صنعت کی پیداوار میں 44 اعشاریہ 7 فیصد کمی ہوئی۔ انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 37 اعشار 15 فیصد ریکارڈ کمی ہوئی۔ جبکہ لکڑی کی مصنوعات کے شعبہ کی پیداوار 69 اعشاریہ 7 فیصد کمی ہوئی۔ 


سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.8 فیصداضافہ بھی ہوا۔ ستمبر میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.65 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ 

سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر فوڈ، مشروبات، تمباکو کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 2 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا۔

فارماسیوٹیکل شعبہ کی پیداوار 13 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ گئی۔ کیمیکلز کی پیداوار میں 9 اعشاریہ7 فیصد اضافہ ہوا۔ فرٹیلائز سیکٹر کی پیداوار میں 2 فیصداضافہ ہوا۔ 

تازہ ترین