• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینٹ بولٹ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف T20 سیریز میں شرکت غیر یقینی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت غیر یقینی ہے۔

اس حوالے سے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ میرا دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچز پر فوکس ہے کیونکہ ٹیسٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور مجھے اس میں آگے بڑھنا ہے۔

ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ایک روز پہلے آئسولیشن ختم ہو گی اس لیے یقین سے کچھ نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی پریمیئر لیگ کھیلنے کے بعد وطن پہنچنے والے ٹرینٹ بولٹ 14 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین