• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔

نومبر کے دس کاروباری دنوں میں ڈالرکی قدر 2 روپے 9 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 17 پیسے کم ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کی کمی شامل کرلینے کے بعد ڈالر کی قدر انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں 93 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک سو اٹھاون روپے سولہ پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم  ہوکر 158 روپے 10 پیسے ہے۔

تازہ ترین