• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، 65 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی پر ہوا اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 65پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاری مالیت بھی 13ارب 60کروڑ 90لاکھ روپے گھٹ گئی،55.19فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،کاروباری حجم بھی 25.35فیصد کم رہا تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی سرمایہ کار وں کی جانب سے دلچسپی نظر نہیں آئی ،جس کی وجہ سے کاروباری حجم مزید 6کروڑ 16لاکھ 38ہزار شیئرز کی کمی سے 18کروڑ 14لاکھ 46ہزار پر آگیا ،خرید وفروخت میں کمی سے معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 64.60پوائنٹس کی کمی سے 40504.75 پوائنٹس پر آگیا ،جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 19.95پوائنٹس کی کمی سے 17006.70 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 44.09پوائنٹس کی کمی سے 28412.69پوائنٹس پر بند ہوا ،پیر کو مارکیٹ میں 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،142کے بھاؤمیں اضافہ ،202کے بھاؤ میں کمی اور 22کے بھاؤمستحکم رہے ۔

تازہ ترین