• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک نہ پہننے والے دکاندار اور صارف کے خلاف کارروائی کی جائے، شرجیل میمن

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماسک نہ پہننے والے دکاندار اور صارف کے خلاف کارروائی کی جائے ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کا پابند کیا جائے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے مقررہ فوکل پرسن سابق صوبائی وزیر ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے متعلقہ انتظامیہ کو وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننےوالے دکاندار اور صارف کے خلاف کارروائی کی جائے ،انہیں اس بات کا پابند بنانے کیلئے آج سے آگاہی فراہم کی جائے اور احتیاط کر کے ہی ہم اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں یہ فیصلہ انہوں گزشتہ روزشہباز ہال میں حیدرآباد میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو پابند بنائیں کہ وہ مسافر گاڑیوں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھائیں تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے اور وائرس پھیلنے کا خدشہ کم سے کم کیا جا سکے۔

تازہ ترین