• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، گواہان کے بیانات ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں تفتیشی افسر کی گواہان کے بیانات ریکارڈ کروانے کی درخواست خارج کردی، عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کاچالان پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہان طبیعت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین