• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کے ایک اہلکار کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے کے الزام میں ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے رینجرزپرحملہ کرکے ایک جوان کو قتل اور 2کو زخمی کرنے کے الزام میں ایم کیوایم (لندن) کے ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا ۔اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کورنگی سوکوارٹر سیکٹر 5/Dچارپول اسٹاپ کے قریب کارروائی کرکے ملزم محی الدین نوید عرف ماسٹرکو گرفتار کرکے اس کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم 2018ءمیں ساتھیوں اسامہ اور شفیق عرف کالا کے ہمراہ کورنگی سیکٹر51/Aبلال مسجد کے قریب رینجرز پر حملہ کرکے ایک جوان کو قتل اور2کو زخمی کرکے فرار ہو گیاتھا ۔

تازہ ترین