• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دُعا دی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوگار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ فلک براؤن شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اُن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔ فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے۔‘

اہلیہ کے لیے فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، انہوں نے 16 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک 73ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

فلک شبیر کی اس پوسٹ کو جہاں مداحوں نے لائیک کیا ہے وہیں انہوں نے تعریفی کمنٹس بھی کیے ہیں۔

فلک اور سارہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ ایکٹو رہتے ہیںاور اکثر ایک دوسرے کے لیے پوسٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چند روز قبل سارہ خان نےاپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ انہوں نے ٹک ٹاک بھی جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس تھیں، سارہ خان نے گلابی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ گلوکار نے سیاہ اور نیلی دھاریوں والا کوٹ پہنا ہوا تھا۔


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں معصوم سی صورت والی سارہ خان نظریں جُھکائے شرما رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ کر رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں سارہ خان نے فلک شبیر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا تھا۔ 

تازہ ترین