• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: کمرے کے درجہ حرارت پر چند منٹوں میں ہیروں کی دو قسمیں تیار

آسٹریلیا میں ماہرین نے کمرے کے درجہ حرارت پر کچھ منٹ کے اندر ہیروں کی دو قسمیں تیار کرلیں۔

محققین کی عالمی ٹیم کے مطابق انہوں نے کمرے کے درجہ حرارت پر انتہائی دباؤ کا استعمال کرتے ہوئے دو قسم کے ہیرے بنائے ہیں۔

جس میں سے ایک جیولری میں استعمال ہونے والے ہیروں کی طرح ہے جبکہ ہیرے کی دوسری قسم وہ ہے جو شہابی پتھر meteorite کے گرنے والی جگہ پر پایا جاتا ہے۔


یہ ہیرا دیگر کے مقابلے میں سخت ترین ہوتا ہے، مصنوعی ہیروں کی تیاری نئی بات نہیں ہے، 1940 سے مصنوعی ہیرے لیب میں تیار کئے جارہے ہیں۔

 لیکن ماہرین کے نزدیک کمرے کے درجہ حرارت پر ہیرے کی تیاری اہم پیش رفت ہے۔

تازہ ترین