• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمی دیسائی والدہ کے ساتھ فوٹوشوٹ کیوجہ سے خبروں میں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی ہندی ٹیلی ویژن کا ایک مقبول نام ہے۔ رشمی دیسائی اداکاری کی صلاحیت ہے، وہ فلموں میں بھی دکھائی دی ہیں۔وہ حال ہی میں اپنے فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ رشمی دیسائی نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ کرایا ہے۔پہلی تصویر میں ماں نے بیٹی کو پیٹھ پر اٹھایا، پھر دوسری تصویر میں بیٹی رشمی دیسائی نے اپنی ماں کو اس طرح سے اٹھالیا۔یاد رہے کہ رشمی دیسائی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد بگ باس کے گھر میں گئی تھیں۔بگ باس کے گھر میں جانے کے بعد سے رشمی دیسائی کی قسمت چمک گئی ہے۔رشمی دیسائی نے یہ پورا شوٹ اپنی ماں کے ساتھ کرایا ہے۔رشمی دیسائی نے اپنی ماں کے ساتھ لی گئی تصویروں کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا اور اپنے مداحوں سے اس کا کیپشن پوچھا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کے لئے اس لباس میں پوز دیا۔ ’بگ باس 13’ کے دوران رشمی دیسائی نے کہا تھا کہ ماں کے ساتھ ان کا رشتہ بہت اچھا رہا ہے۔رشمی دیسائی نے بتایا تھا کہ نندیش سندھو سے شادی کرنے کے سبب ماں ناراض ہوگئیں۔ اس کے بعد ماں نے ان کو سپورٹ کرنا بند کردیا۔دیوالی کی پارٹی میں بھی رشمی دیسائی نے اپنی اور اپنے دوستوں کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

تازہ ترین