• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیلئے پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد(پی پی آئی) عوامی جمہوریہ چین کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 329.42 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.23 فیصد کم ہیں۔گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 438.91ملین ڈال رکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر 2020ء میں چین کو 128.96ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 145.48ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین