• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90ء کی دہائی کی سپرہٹ اداکارہ میناکشی کی حالیہ تصویر وائرل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میناکشی شیشادری 90 کی دہائی کی سپرہٹ اداکاراؤں میں سے ایک رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں دیں اور اپنی اداکاری سے ہرکسی کو حیران کردیا ۔ تاہم شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔میناکشی شادی کے بعد اپنے شوہر ہریش میسور کے ساتھ امریکا شفٹ ہوگئیں اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ڈلاس میں رہ رہی ہیں ۔میناکشی گزشتہ 20 سال سے زیادہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں ۔ شادی کے بعد انہوں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور طویل عرصہ سے انہیں کسی پبلک پروگرام میں نہیں دیکھا گیا ۔حالانکہ اس دوران میناکشی کے لک میں پہلے کے مقابلہ میں کافی تبدیلی آگئی ہے۔ وہ اتنی بدل گئی ہیں کہ ایک نظر میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ میناکشی اپنی اداکاری ہی نہیں خوبصورتی کیلئے بھی 90 کی دہائی میں ہر دل پر راج کرتی تھیں ۔ حال ہی میں اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ائیرپورٹ پر بیٹھی نظر آئی تھیں۔بڑی بات یہ تھی کہ انہیں ائیرپورٹ پر کوئی بھی پہچان نہیں سکا ۔ نہ ہی کوئی اندازہ لگا سکا کہ یہ بولی وڈ کی دامنی ہیں ۔

تازہ ترین