• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بولی وڈ کی بیویوں‘ کے ٹائٹل پر بھارتی فلمسازوں کے مابین تنازع

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فلم ساز 52 سالہ مدھر بھنڈارکر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے ان کی فلم ’بولی وڈ کی بیویوں‘کا ٹائٹل چوری کیا ہے۔مدھر بھنڈارکر نے یہ دعویٰ حال ہی میں کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی آنے والی نیٹ فلیکس سیریز ʼفیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوزیعنی بولی وڈ ستاروں کی بیویوں کی شاندار زندگی کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد کیا۔مدھر بھنڈارکر نے 20 نومبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا کو مینشن کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے دونوں فلم سازوں نے اپنی آنے والی فلم ʼ’بولی وڈ وائیوز‘ یعنی بولی وڈ کی بیویوں کا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دونوں فلم سازوں نے اپنی سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے ملتا جلتا رکھا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔مدھر بھنڈارکر نے لکھا کہ کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے اپنی ویب سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے متاثر ہوکر ہی’ ʼفیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز‘ رکھا۔ انہوں نے دونوں فلم سازوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی آنے والی فلم کو متاثر نہ کریں اور وہ اپنی سیریز کا نام تبدیل کریں تو ان کی مہربانی ہوگی۔اگرچہ تاحال کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے مدھر بھنڈارکر کے دعووں پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مدھر بھنڈارکر کا ساتھ دے رہے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھر بھنڈارکر نے کچھ سال قبل ہی ’بولی وڈ وائیوز‘ کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اس نام کی رجسٹریشن بھی کروا رکھی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی فلم کب تک ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین