• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کی فلم تورباز کا ٹریلر نیٹ فلکس پر ریلیز

ممبئی (مانیٹرنگ دیسک)نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی آنے والی فلم تورباز کا ٹریلر جاری کردیا ہے جس میں بولی وڈ اداکار سنجے دت مرکزی کردار میں نظر آئینگے ۔ایکشن تھرلر سے بھر پور یہ فلم افغانستان میں مہاجر بچوں کی زندگی اور ایک سابق فوجی افسر (سنجے دت) پر مبنی ہے، جو کرکٹ کے ذریعے اپنی زندگی میں خوشی لانا چاہتے ہیں۔ٹریلر میں سنجے دت کو ایک جاندار ڈائیلاگ بولتے سن سکتے ہیں کہ ’مہاجر بچے دہشت گردی کا سب سے پہلا شکار ہوتے ہیں‘۔فلم تورباز کی ہدایتکاری گیریش ملک نے کی ہے اور اس کی تحریر ملک اور بھارتی جکھر نے دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، راہول دیو اور نرگس فخری شامل ہیں۔یہ فلم11دسمبر کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کی جائے گی ۔سنجے دت کو آخری بار عالیہ بھٹ ، آدتیہ رائے کپور اور پوجا بھٹ کے ساتھ ایمیزون پرائم ویڈیو کی فلم سڑک 2 میں دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین