ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی اداکارہ لینا آچاریہ ہفتہ21نومبر کو انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی وجہ گردے کا فیل ہونا بتائی جارہی ہے۔ لینا آچاریہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی لینا کو ان کی ماں نےاپنا گردا عطیہ کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی ان کی جان نہیں بچ سکی۔ لینا آچاریہ دہلی کے ایک اسپتال میں داخل تھیں، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔لینا آچاریہ ’سیٹھ جی’ ’آپ کے آجانے سے’، میری ہانیکارک بیوی’ جیسے کئی ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے، جن میں رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی’ بھی شامل ہے۔ لینا آچاریہ کے انتقال کی خبر سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لینا آچاریہ کے ساتھ کام کرچکے فنکاروں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پہلے خبریں تھیں کہ لینا آچاریہ کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے، لیکن بعد میں واضح ہوا کہ گردہ فیل ہونے کی وجہ سے لینا آچاریہ کے انتقال کی وجہ ہے۔ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ فیم روہن مہرا نے لینا آچاریہ کو یاد کرتے ہوئے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ لینا آچاریہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ روہن لکھتے ہیں کہ آپ کی روح کو سکون ملے میڈم۔ گزشتہ سال ہم اس وقت کلاس آف 2020 کے لئے شوٹنگ کر رہے تھے۔