• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ وسیم کی مداحوں سے سوشل میڈیا سے اپنی تصاویر ہٹانے کی اپیل

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کو خیرباد کہنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے ایک بار پھر مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ʼفین پیجزسے ان کی تصاویر ہٹا دیں۔اپنی پوسٹ میں زائرہ کا کہنا تھا کہ زندگی کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور اس موقع پر مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری تصاویر ہٹادیں اور فین پیجز سے بھی ہٹانے کا کہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں انٹرنیٹ سے تصاویر ہٹانا مشکل ہے لیکن وہ پھر بھی مداحوں سے درخواست کررہی ہیں کہ میری تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم نے گزشتہ سال اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی اور بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے تھے۔

تازہ ترین