آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چین کی سکیورٹیز کمپنیوں کی جنوری سے ستمبر تک آمدن 342 ارب یوآن سے زائد رہی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی 13سکیورٹیز کمپنیوں کو رواں برس کی پہلی3سہ ماہیوں کے دوران 342ارب38کروڑ یوآن (تقریبا 52ارب امریکی ڈالرز)کی آپریٹنگ آمدن ہوئی۔چین کی سکیورٹیز ایسوسی ایشن کے مطابق اس عرصہ کے دوران اعدادوشمار کے مطابق سکیورٹیز کی تجارت سے آمدن90ارب یوآن رہی جبکہ سکیورٹیز کی زیردستخطی اور کاروبار کی کفالت اور اثاثوں کے انتظام کی آمدن بالترتیب43ارب16کروڑ یوآن اور 21ارب26کروڑ یوآن رہی۔ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے9ماہ کے دوران سکیورٹیز کمپنیوں کا خالص منافع 132ارب68کروڑ یوآن رہا۔ستمبر کے آخر تک سکیورٹیز بروکرز کے کل اثاثے 85کھرب 70 ارب یوآن رہے جبکہ خالص اثاثے 22کھرب 40 ارب یوآن ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق سکیورٹیز کمپنیوں کا خالص سرمایہ17کھرب 90ارب یوآن رہا۔

دنیا بھر سے سے مزید