• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی ڈگری پروگرام کی تصدیق نہیں کریگی،طلبہ کا مستقبل مخدوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعات سے ملحقہ کالجز سے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کرنے والےہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل مخدوش ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2017میں جامعات کوبتادیا تھا کہ سرکاری جامعات سے ملحقہ کالجز میں دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کئے جارہے ہیں لہذا اس کی جگہ نئے پروگرام متعارف کرائے جائیں۔

 تاہم جامعات مسلسل اس کی خلاف ورزی کرتی رہیں اور دو سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھالہذا اب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ایک خط کے ذریعے پھر واضح کردیا ہے 2018 کے بعد دو سال کے گریجویشن کی ڈگری پروگرام میں داخلے غیر قانونی ہیں، انکی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جائیگی۔

یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی نے بھی ایک ہزار لیٹ فیس کیساتھ اپنے ملحقہ کالجوں میں جاری بی۔کام، بی۔اے اور بی۔ایس۔سی کے دو سالہ پروگرام میں داخلوں کی تاریخ بڑھا کر 30 نومبر 2020 کی ہے تو سوال یہ ہے کہ جامعات کی جانب سے روپے کمانے کے چکر میں طلبا سے ایسا کھیلواڑ کیوں جاری ہے۔

تازہ ترین