• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف جسکانی کا قتل، اسلم رند کا اہم ساتھی گرفتار، اسلحہ بر آمد

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)سندھ ترقی پسند کے وائس چئیرمین الطاف جسکانی کے قتل میں اہم پیشرفت قاتلوں کی گرفتاری کے لئےایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسارکھاوڑ کی قیادت میں ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگا, ڈی ایس پی سٹی سید عرفان شاہ،شمس کھوکھر مظہر مہدی اور امتیاز ڈومکی کا ضلع سانگھڑ،ٹنڈوالہ یار کے چھوٹے بڑے گوٹھوں اور کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن چھاپےشک کی بنیاد پر4سے زائدافراد گرفتاراسلحہ بر آمد قتل میں اہم پیشرفت مقدمہ میں نامزد اسلم رند کا قریبی ساتھی دوست ابوبکرعرف لالا چھٹو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا ۔ایس ٹی پی کے مرکزی وائس چیئرمین کے قتل پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے الطاف جسکانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 2ڈی ایس پیز، 3انسپکٹرز اور 1سب انسپکٹر پر مشتمل پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دی، ۔ جس نے ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کی سربراہی میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف اضلاع میں کاروائیاں کیں، ضلع سانگھڑاورٹنڈوالہ یار میں مذکورہ ٹیم نے کاروائی کے دوران 4 سے زائدافراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتش شروع کردی۔

تازہ ترین