• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: شرجیل کی سنچری سندھ کے تین وکٹ پر 190رنز

کراچی(نمائندہ جنگ) اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان نے سزا پوری ہونے کے بعد اتوار کو پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنادی۔ شرجیل کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے جنوری 2014 میں آخری فرسٹ کلاس سنچری سرکاری ٹی وی کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف بنائی تھی ۔ اب انہوں نے بارہویں سنچری سندھ کی جانب سے بنائی۔ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 2020-21میں نیشنل اسٹیدیم کراچی میں اتوار کو سندھ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنالیے ہیں ۔

تازہ ترین