• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL، چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ہے لہٰذا اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی جبکہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے آؤٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی کی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرامید ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین