• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی دانیال عزیز سے انکے والد کی وفات پر تعزیت


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو فون کرکے ان کے والد چودھری انور عزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھر ی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر مرحوم چودھری انور عزیز، سنیئر سیاستدان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کو ترجیح دی۔


انھوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

علاوہ ازیں سینیئر مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور مونس الہٰی نے بھی دانیا ل عزیز سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین